پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ورکشاپ، خوشاب میں 26 اضلاع کے نمائندے شریک
پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ورکشاپ، خوشاب میں 26 اضلاع کے نمائندے شریک
خوشاب (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی نہیں بلکہ عوام کی جماعت ہے اور یہ قومی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کامیابیوں کی بدولت آج پاکستان کو دنیا میں بلند مقام حاصل ہے۔
یہ خیالات انہوں نے پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام خوشاب میں منعقدہ سوشل میڈیا ٹولز ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ تقریب کی میزبانی پی پی پی خوشاب کے صدر ملک علی ساؤل اعوان نے کی۔
ورکشاپ میں وسطی پنجاب کے 7 ڈویژنوں کے 26 اضلاع کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی، جہاں ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور نیریٹو بلڈنگ سمیت پرنٹ میڈیا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مقررین نے زور دیا کہ 2029 کا الیکشن 100 فیصد سوشل میڈیا پر لڑا جائے گا، اس لیے پارٹی کو مضبوط ڈیجیٹل حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ راولپنڈی، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن نے اگلی ورکشاپ کرانے کا اعلان کیا۔
No comments yet.