ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جرسی پر "پاکستان"کا نام نہیں ہوگا

قواتین کے مطابق آئی سی سی ایونٹ میں ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے

Team

7 ماہ قبل

Voting Line

بھارت کا کرکٹ پر ایک اور وار،چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بی سی سی آئی نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پراعتراض کیا ہے۔بھارت نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پرپاکستان کا نام چھاپا جائے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہوگا مگر بھارتی پلیئرز کی جرسی پرمیزبان ملک پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔

قوانین کےمطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کےمیچز نیوٹرل ویبیو دبئی میں ہوں گے،بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹائٹل مقابلہ بھی دبئی میں ہوگا،میگا ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے۔۔

Effy Jewelry