پی پی پی لاہور ڈویژن کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو تقرری نوٹیفکیشن جاری
پی پی پی لاہور ڈویژن کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو تقرری نوٹیفکیشن جاری
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے صدر فیصل میر نے نئے ڈویژنل اور ٹاؤن عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔ اس موقع پر مجید غوری بھی موجود تھے۔
تقریب میں لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر شاہد عباس ایڈووکیٹ، عامر نصیر بٹ، مقصومہ بخاری، ذیشان اور طاہرہ جالب نائب صدور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز احمد گھمن، اسجد ملک، حسن عباس، فنانس سیکرٹری اصغر بھٹی، سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹ نبیل نصیر اور آفس سیکرٹری عاطف کھوکھر کو نوٹیفکیشن دیے گئے۔
پہلے مرحلے میں سٹی ٹاؤن، رائیونڈ ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، راوی ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔ سید افراز نقوی، معین بٹ اور عباس شاہ کو بالترتیب ماڈل ٹاؤن تنظیم کے صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔ رانا عمران کو ماڈل ٹاؤن زون
سینئر نائب صدر مقرر کر دیے گئے
امجد جٹ، راؤ شجاعت اور حمزہ امجد اقبال ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوئے۔ ڈاکٹر وسیم حمید، افتخار علی شاکر اور عفان اسلم نشتر ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیے گئے۔ سید احمد رضا، منشا پرنس اور ملک اویس سٹی ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں پر فائز ہوئے۔ رانا فیصل دلشاد، رانا سہیل اور رانا شہباز خان رائیونڈ ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیے گئے۔ زاہد ذوالفقار خان، سید زاہد علی شاہ اور حمزہ شکور شالیمار ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری جبکہ میاں حمزہ عباس، جاوید الیاس عرف ججی بٹ اور حسن گیلانی راوی ٹاؤن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن اور ٹاؤنز کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی تنظیمی صف بندی پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے ہر دن عوامی مسائل پر آواز اٹھانے والی نمبر ون جماعت بنے گی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی لاہور کا پہلا تنظیمی اجلاس ہے جس میں لاہور کے سات ٹاؤنز کی تنظیموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر تنظیم میں پندرہ عہدیدار ہوں گے اور چھبیس تاریخ تک تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی جس کے بعد ٹاؤن سے آگے زونز، یوسیز اور وارڈز کو بھی مکمل کیا جائے گا۔
فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگلے چار ماہ میں بیس ہزار ممبر شپ مکمل کرے گی اور لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ممبر سازی بھی مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو تنظیمیں اپنا ہدف پورا کریں گی انہیں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کروائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر کام کر رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو اگلی نسل کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ فیصل میر نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کو آگے لانا ہے اور لاہور میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے اختتام پر تمام پیپلز پارٹی لاہور کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔
No comments yet.