ہفتہ ،21 مارچ 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی پی پی وسطی پنجاب کے 972 عہدیداروں کے اتحاد سے بہترین نتائج ممکن ہیں، شہزاد سعید چیمہ

پی پی پی وسطی پنجاب کے 972 عہدیداروں کے اتحاد سے بہترین نتائج ممکن ہیں، شہزاد سعید چیمہ

Editor

3 ہفتے قبل

 

 
 
 
لاہور( ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ وسطی پنجاب کے 972 عہدیدار مل کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹریز کو 15 دن کے اندر ڈپٹی سیکرٹریز کے خالی عہدوں پر تقرری کی سفارشات بھیجنے کی ہدایت کی۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں وسطی پنجاب کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹریز کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
 
اجلاس میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احسن رضوی، نیلم جبار، نایاب جان، عبدالرزاق سلیمی، فائزہ ملک، صہیب مشتاق، میاں ارمغان خالد، ہمایوں مجید، عرفان بھٹی، ثاقب بٹ، انیسہ بانو، علی چوہان، آفتاب حیدر، راجہ علی منہاس، راجہ فرزند علی، عثمان ستی، پلوشہ عباسی، ڈاکٹر اختر حسین، زینب قریشی، خرم حیات، رحمن رحمانی، رائے راشد اقبال، عمائمہ افتخار، عمران عباس، طلال ذوالفقار، خاور رانا، اظہار جعفری، اختر حسین، فرقان راجپوت، شیخ کامران، اکبر بھٹی، مطیع اللہ، حارث، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر عمران رحمانی، رانا حنیف، یاسر گھمن، سید تنویر بخاری، جاوید ندیم، تصور بخاری، عالمگیر خان نیازی، نسیم صابر، بشارت علی اور مدثر شاکر نے شرکت کی۔
 
اجلاس کا ایجنڈا انفارمیشن بیورو کا کردار، میڈیا کوریج، سوشل میڈیا کی اہمیت اور ڈپٹی سیکرٹریز کی نامزدگی پر مشتمل تھا۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے نو منتخب ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سیکرٹری اطلاعات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر انفارمیشن بیورو میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے ہر شعبے کے لیے ہر انفارمیشن سیکرٹری تین ڈپٹی سیکرٹریز یعنی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا تقرر کر سکے گا اور انفارمیشن بیورو کے اجلاس آئندہ ماہانہ بنیادوں پر یقینی بنائے جائیں گے۔
 
شہزاد سعید چیمہ نے شرکاء کو ہدایت کی کہ پارٹی قیادت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو ری ٹویٹ کرنا عادتِ ثانیہ بنانا ہوگا اور جلد ہی ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سیکرٹریز کا گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نایاب جان نے کہا کہ انفارمیشن بیورو میں رابطہ کاری اور ٹیم ورک کو مضبوط و مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور نئے عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔
 
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احسن رضوی نے کہا کہ قیادت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پارٹی کی پوسٹس بروقت اپ ڈیٹ ہونی چاہئیں اور صرف انفارمیشن سیکرٹریز پر مشتمل الگ گروپ تشکیل دیا جائے۔ فائزہ ملک نے کہا کہ نامزدگیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔ اجلاس میں شریک سیکرٹریز اطلاعات نے بیورو کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
 
شرکاء کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کو عید کے بعد تمام اضلاع کے دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اجلاس کے اختتام پر بھکر خودکش دھماکے کے شہداء اور جاوید ہاشمی کے بہنوئی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry