اتوار ،22 مارچ 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

تحریک انصاف کو سخت وارننگ، پیپلز پارٹی کی برداشت کی آخری حد

حسن مرتضی کی پریس کانفرنس

Editor

ایک ماہ قبل

 
 
 
 
 
 
 
 
 
لاھور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ کو بینائی سے زیادہ  دانائی کی ضرورت ہے، آپ بینائی چھوڑیں اور دانائی پر جائیں ،آپ کی مشکلات حل ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ٹانگ کی تکلیف کو رینجرز نے ٹھیک کیا تھا اسی طرح زرداری صاحب کی تقریر سے بینائی واپس آ رھی ہے، انشاءاللہ تعالی سے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ بہت جلد 6/6 ہو جائے گی۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں  عائشہ نواز چودھری،احسن رضوی،راو بابر جمیل،ذیشان شامی،حسن اشرف بھٹی اورحسنین راجپوت کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نےتحریک انصاف کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں آخری موقع دے رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس کے بعد برداشت نہیں کرے گی،آج ہماری آخری پریس کانفرنس ہے جس میں ہم اپ کی فیملیز کو ڈسکس نہیں کریں گے۔اس کے بعد ہم وہ تمام سکینڈلز ڈسکس کریں گے جو اج بھی سوشل میڈیا پہ موجود ہیں،آئندہ  ہم قطعا اپ کے سامنے معذرت خوانہ رویہ نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا  کہ تحریک انصاف نے پچھلے ایک دو دنوں سے طوفان بدتمیزی شروع کیا ہوا ہے،سوشل میڈیا پر صدر اصف علی زرداری کی بات کامناسب انداز میں جواب نہیں دیا جا رھا۔انہوں نے کہا کہ میں صرف سیاسی کارکنوں سے مخاطب ہوں کسی زومبیز  یا کلٹ سے نہیں۔انہوں نے تحریک انصاف لیڈر شپ کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس وہ انفارمیشن نہیں ہے جو ایک کھلا خط ہے،جو ایک ا زبان زد عام ہے کیا وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے پاس نہیں ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس وہ انفارمیشن نہیں ہے یا پیپلز پارٹی اس پہ بات نہیں کر سکتی یا ہمارے منہ میں ایسی زبان نہیں جو گالی نہیں دے سکتی فرق صرف تربیت کا ہے ۔حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی گرومنگ بی بی شہید کے ہاتھوں میں ہوئی ہے جو اس قسم کی بات نہیں کر سکتا،  پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت، وضعداری اور روایات کی سیاست کی ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ  بی بی شہید کی ذات پر جو کیچڑ اچھالا گیا وہ ناقابل برداشت ہے،مگر میں سلام پیش کرتا ہوں بختاور بھٹو ا کو کہ خود سے ہی انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔ یہ فرق ہوتا ہے ایک سیاسی قیادت  اور ایک انتشاری سوچ رکھنے والی جماعت میں۔پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ میرے پاس آج بھی ریحام خان کی  کتاب موجود ہے جسکے ایک ایک صفحہ اور لائن بتا سکتا ہوں۔میری یہ ڈیوٹی نہیں کہ بتاؤں کہ  اپ کا سیل اور لان کس سائز کا ہے، کیا کھاتے پیتے ہیں اور آپ کے پاس ایکسرسائز کی کون سی چیزیں ہیں۔حسن مرتضی نے واضح کیا کہ آپ نے پچھلی دو تین دہائیوں سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ  مزید لوگوں کا سیاست اور اداروں سے اعتماد  اٹھ جائے، ہم تو اج بھی کہتے ہیں کہ یہ ادارے مضبوط ہونے چاہیے اپ بی بی شہید کے کردار پہ اگر بات کریں گے توکیا ہمیں  پتہ نہیں کہ سیتاوائٹ کو نے ہے؟ ٹیریئن کو کون  نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ  میں اگر اس پہ گفتگو کرنا شروع کر دوں تو کون مجھے روک سکے گا،زومبیز سوشل میڈیا پر جو گفتگو کرتے ہیں کیا وہ اپنی ماں بہن یا بیٹی کے ساتھ کر سکتے ہیں؟  پوری قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں وہ سنیں اور دیکھیں گی تو کیا سیکھیں گی ؟حسن مرتضی نے سوال کیا کہ  آج پاک فوج کو گالی دیتے ہیں اپ نے کبھی سوچا ہے کہ اپ اس ملک کا دہوالیہ کر کے چھوڑ گئے تھے، یہ پاک فوج کی مہربانی ہے کہ یہ ملک دیوالیہ نہیں ہو سکا،میں فوج کی تعریف نہیں کرتا تو کردار کشی بھی نہیں کرتا یہ میرا ادارہ ہے۔ اگر اپ شہیدوں اور انکی یادگاروں کو چھیڑو گے تو کون آپکی ساتھ کھڑا ہو گا۔حسن مرتضی نے کہا کہکے پی میں ایک ایک دھماکے میں سینکڑوں لوگ شہید ہو رہے ہیں شیعہ کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے،  ہم نے نظام بدلنے کی خاطر جیلوں کال کوٹھڑیوں،سرعام پھانسیوں سے کوڑوں تک اذیت برداشت کی یے،اگر اپ نہیں چاہتے تو ٹھیک ہے پھر ہم آپ کے جیسے ہو کر دکھائیں گے۔ وہ  لوگ جنہیں اپنی حجامت کی ہوش نہیں،وہ آصف علی زرداری، جنرل عاصم منیر اور میاں شہباز شریف کی کردار کشی کرتے ہیں حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پاک افواج پاکستان کے جوانوں کی کردار کشی اور اداروں کو تباہ کرنے کی بات قطعا  برداشت نہیں کرینگے۔کافی برداشت کر لیا آپ لفظوں کا تصادم چاہتے ہیں تو پھر ایسے ہی سہی،اگر ہماری سیاست اب گالی رہ گئی ہے تو ٹھیک ہے ہم بھی اپنا صبر آزمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے  گزارش کروں گا کہ رمضان  میں اپنے لوگوں کی مشکلات میں کمی کرنی چاہیے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنی چاہیے تھی، نہیں بڑھنی چاہیے تھی۔میڈیا سوالات کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ تحریک انصاف کا بے نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ باہر  سے چلتا ہے۔ہم 90ء میں گالم گلوچ کی حوصلہ افزائی کرتے تھے نہ آج کرتے ہیں،۔پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عائشہ نواز چودھری نے کہا کہ  بختاور بی بی نے جو ٹویٹ ڈیلیٹ کیا ہے وہ ان کے کردار دکھاتا ہے، بے نظیر بھٹو نے ہم جیسی عورتوں کو بتایا ہے کہ سیاست صرف مردوں کی جاگیر نہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب احسن رضوی نے کہا کہ پاکستان میں جنریشن زی کا ٹیگ لگا کے جنریشن جی صرف گالیاں نکالتی ہے, بھٹو کی نواسیوں  اور دھرنے میں ناچنے  میں زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی  کلیئر کرنا چاہتی ہے کہ آج کے بعد گالی کا جواب گالی سے اور پتھر کا جواب پتھر سے ہوگا۔
 
 
پریس کانفرنس میں عائشہ نواز چودھری نے کہا کہ بختاور بی بی نے جو ٹویٹ ڈیلیٹ کیا وہ ان کا کردار ظاہر کرتا ہے اور بے نظیر بھٹو نے ان جیسی عورتوں کو یہ بتایا کہ سیاست صرف مردوں کی جاگیر نہیں ہے۔  احسن رضوی نے کہا کہ پاکستان میں جنریشن زی کا ٹیگ لگا کر جنریشن جی صرف گالیاں نکالتی ہے اور بھٹو کی نواسیوں اور دھرنے میں ناچنے والیوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بھٹو کی نواسی نے وہ ٹویٹ کیا اور پھر خود ڈیلیٹ کیا تاکہ انہیں جواب بھی چلا جائے۔ احسن رضوی نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ آج کے بعد گالی کا جواب گالی سے اور پتھر کا جواب پتھر سے ہوگا۔
 
 
نیلم جبار، راو بابر جمیل، ذیشان شامی، حسن اشرف بھٹی اور حسنین راجپوت بھی شریک ہوئے۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry