ہفتہ ،21 مارچ 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خواتین کی حفظان صحت یقینی بنانے کےلئے ہر سطح پر اقدامات ضروری ہیں، عظمی  کاردار

متعقلہ ٹیکس اصلاحات ایم ایچ ایچ مصنوعات تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں، وفد سے گفتگو

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line


 اسلام آباد :خواتین کی صحت اور حفظان صحت  (MHH) صرف بنیادی صحت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کے وقار اور معاشی  خود مختاری کا ایک بنیادی ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی عظمی کاردار نے  مینسٹروئل ہیلتھ اینڈ ہائیجین ورکنگ گروپ (MHMWG) سیکرٹریٹ بلوچستان کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔وفد نے قبل ازیں ہنگامی  حالات میں صنفی منصوبہ بندی اور ایم ایچ ایچ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے بین الصوبائی حکمت عملی  پر روشنی ڈالی۔
عظمی  کاردار نے اس  موقع پر زور دیا کہ صحت عامہ کی پالیسیوں میں موجود روایتی رکاوٹوں اور الگ تھلگ رہ کر کام کرنے پر مبنی رویوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صوبوں کے درمیان مزید باہمی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم صرف بحرانوں کا وقتی انتظام نہیں کر رہے، بلکہ آبادی کے کمزور طبقات کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 
حکومت پنجاب کے فعال  کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے کی  پر زور حامی ہیں اور "خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور صفائی کے حوالے سے بہت گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سےصوبے بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کے ایک اہم جزو کے طور پر مفت ایم ایچ ایچ (MHH) کٹس وسیع پیمانے پر تقسیم کی گئیں۔
ملاقات میں ایم ایچ ایچ اور لڑکیوں کی تعلیم کے باہمی تعلق پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کی گئی۔ عظمی  کاردار نے زور دیا کہ طالبات کی حاضری کو بہتر بنانا اور سکولوں سے باہر رہنے والی لڑکیوں کو واپس کلاس رومز میں لانا انتہائی ضروری ہے، اور اس کے لیے سکولوں میں ایم ایچ ایچ کی مناسب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔انہوں نے بلوچستان میں ایم ایچ ایچ کو فروغ دینے پر ایم ایچ ایم ڈبلیو جی (MHMWG) سیکرٹریٹ کے غیر معمولی کام  کو سراہا اور تمام سماجی و معاشی طبقات کی خواتین کے لیے رسائی  کو بہتر بنانے کے لیے ایم ایچ ایچ ٹیکس اصلاحات  کوناگزیر قرار دیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry