وزیر تعلیم کا یوم خواتین منانے کا منفرد انداز، راشن بیگز تقسیم کئے، مریضوں کی عیادت کی*
وزیر تعلیم کا یوم خواتین منانے کا منفرد انداز، راشن بیگز تقسیم کئے، مریضوں کی عیادت کی*

وزیر تعلیم کا یوم خواتین منانے کا منفرد انداز، راشن بیگز تقسیم کئے، مریضوں کی عیادت کی*
*محنت کش خواتین معاشرے کا جھومر، ترقی، یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر تعلیم*
*بطور وزیر تعلیم طالبات کو فنی اعتبار سے بااختیار بنانے کا عزم دہراتا ہوں۔ رانا سکندر حیات*
ہفتہ 8 مارچ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یوم خواتین منفرد انداز میں منایا۔ وزیر تعلیم نے مستحق خواتین میں راشن بیگز تقسیم کئے اور رینل کئیر فاؤنڈیشن میں ڈائیلاسز کے مریضوں کی عیادت کر کے خواتین ڈے منایا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن اس سرگرمی سے بہتر انداز میں نہیں منایا جا سکتا۔ ہماری زندگیوں کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ مجبور و بے کس طبقات کیلئے فلاحی اقدامات سے مجھے دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش اور محنت کش خواتین ہمارے معاشرے کا جھومر ہیں۔ مستحق افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت خواتین کی ترقی و خودمختاری پر یقین رکھتی ہے۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مریم نواز کی حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں یکساں مواقع دینے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنائے بغیر ترقی کے مراحل طے نہیں کئے جا سکتے۔ ان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے بطور وزیر تعلیم خواتین کے عالمی دن پر طالبات کو فنی اعتبار سے بااختیار بنانے کا عزم دہراتے ہوئے مزید کہا کہ سکالرشپ و انٹرن شپ پروگرامات سے استفادہ کرنے والی بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے۔ دوسری جانب ایس ٹی آئی اور سی ٹی آئی پروگرامز سے بھی خواتین کو میرٹ پر استفادہ کے مواقع دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خواتین کی ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے جبکہ گرلز کالجز کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی بہتری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طالبات کو خودمختار بنانے کیلئے ان کی فنی تربیت پر زور دے رہے ہیں۔ جبکہ لڑکیوں کے کالجز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پبلک سکولوں میں 56 فیصد اساتذہ خواتین ہیں جبکہ 51 فیصد طالبعلم لڑکیاں ہیں۔ پبلک سکولوں میں طالبات کیلئے وظیفہ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔ زیور تعلیم پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران طالبات میں 5.1 بلین روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستانی خواتین کا شمار بھی مستحکم خواتین میں ہوگا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.