م اکنامکس یونیورسٹی کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ* *سنٹر فار ہیپی نیس کیلئے امریکی فاؤنڈیشن سے 55 ہزار ڈالر کی گرانٹ ملے گی*
م اکنامکس یونیورسٹی کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ* *سنٹر فار ہیپی نیس کیلئے امریکی فاؤنڈیشن سے 55 ہزار ڈالر کی گرانٹ ملے گی*

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ*
*سنٹر فار ہیپی نیس کیلئے امریکی فاؤنڈیشن سے 55 ہزار ڈالر کی گرانٹ ملے گی*
لاہور (جمعہ 07 مارچ، 2025 ء): یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، لاہور نے طالبات کی ذہنی اور جذباتی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے امریکہ کی ریخی فاؤنڈیشن فار ہیپی نیس کے ساتھ ایک بین الاقوامی شراکت داری قائم کی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین کی قیادت میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے پہلی بار بین الاقوامی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں ہیپی نیس سنٹر اینڈ مائنڈ لیب قائم کی جائے گی جس کا مقصد خوشی کے علم کو تعلیمی سطح پر فروغ دینا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا ءحسین اور ریخی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر ستندر سنگھ ریخی کے درمیان ہوئے، ایم او یو پر دستخط کرنے کی آن لائن تقریب کےموقع پر ڈاکٹر عائشہ سرفراز، ڈاکٹر عائشہ خالد اور ڈاکٹر منزا راشد بھی موجود تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ تحقیق اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے، بین الاقوامی کانفرنسوں اور علمی نشستوں کے انعقاد، اور ذہنی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتراک جامعہ کی مجموعی ترقی کے عزم اور عالمی سطح پر جذباتی و ذہنی فلاح و بہبود میں اس کے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔ریخی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر ستندر سنگھ ریخی نے اس شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیپی نیس سنٹر جامعہ کی طالبات کو ہیپی نیس کے علم کو سمجھنے اور اس پر تحقیق کرنے کے مواقع فراہم کرے گا، جس سے ان کی ذاتی نشوونما اور جذباتی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے کے تحت، ریخی فاؤنڈیشن نے پانچ سال کے لیے جامعہ کو 55 ہزار امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں پہلے سال کے لیے 15 ہزار ڈالر جبکہ اگلے چار سالوں میں ہر سال 10 ہزار ڈالر شامل ہوں گے۔ اس شراکت داری سے طالبات کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ہیلی نیس کے علم کو عملی طور پر اپنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ جامعہ اپنی بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے طالبات کی ذہنی اور جذباتی فلاح و بہبود کے میدان میں ایک ممتاز علمی ادارے کے طور پر اپنی شناخت بنا رہی ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.