یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد
یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد

یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور
یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد
لاہور (6 مارچ 2025) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے ویمن ڈیولپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن 2025ء کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف فکری اور حوصلہ افزا سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد خواتین کی کامیابیوں کو سراہنا اور صنفی مساوات و خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پہلے خواتین میگزین (شی شائنز) کے دوسرے شمارے کی تقریب رونمائی بھی کی گئی نے، جو خواتین کی آواز، کامیابیوں اور عزائم کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکزی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پرنسپل، کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی، لاہور پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم تھیں۔ تقریب میں مختلف علمی و انتظامی شعبوں سے ممتاز شخصیات بشمول پرنسپل، یونیورسٹی بینک روڈ کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ مظہر، نجمہ راشد (ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ آف پاکستان)، ڈاکٹر سارہ رضوی جعفری (شعبہ سوشیالوجی، فارمن کرسچین کالج، لاہور)، کیپٹن قادر سرفراز (پائلٹ اور سی ای او، ایئرمین گراؤنڈ)، اسماء اکرم (میڈلسٹ، ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ)، ڈاکٹر صدف زہرا سید (ایم بی بی ایس، ایم سی پی ایس، ایف سی پی ایس، گنگا رام ہسپتال، لاہور)، سارہ ایوب (صوبائی کوآرڈینیٹر، نیشنل فورم آف ویمن وِد ڈس ایبیلیٹیز) نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا مسئلہ ملکی نہیں بلکہ عالمی ہے، جس کے لئے صرف خواتین نہیں بلکہ مردوں کو بھی علم و شعور دینے کی ضرورت ہے۔ مہمان خصوصی پرنسپل، کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی، لاہور پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے کہا کہ خواتین کو اپنے مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ تقریب کا ایک اہم جزو ''تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق، مساوات، خودمختاری'' کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن تھا، جس میں مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ پینلسٹ نے صنفی مساوات، خواتین کو مختلف پیشوں میں درپیش چیلنجز اور خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں پر اپنے تجربات اور آرا کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مقدس بٹ، انچارج یونیورسٹی ویمن ڈیولپمنٹ سنٹر نے تمام مہمانوں، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس یادگار تقریب کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.