پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ایریگیشن، گجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت میں سب انجینئر کی اسامیوں کہ تحریری امتحانات کا اعلان کر دیا ہے
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ایریگیشن، گجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت میں سب انجینئر کی اسامیوں کہ تحریری امتحانات کا اعلان کر دیا ہے. اسی طرح محکمہ ایریگیشن، رنگ روڈ اتھارٹی، محکمہ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے محکمہ ایریگیشن میں سب انجینیئر کی 174 اسامیوں کے لیے 418 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح سرگودھا اور گجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینیئر کی دو دو اسامیوں کے لیے 10 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں محکمہ زراعت میں سب انجینیئر کی دو اسامیوں کے لیے 10 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا پی پی ایس سی نے پانچ محکمہ جات کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر کی اسامیوں کے لیے 47 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے رنگ روڈ اتھارٹی میں جونیئر پیٹرول افیسر کی اسامیوں کے لیے 44 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں پاپولیشن اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں 43 امیدوار میڈیکل افیسر کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 40 امیدوار کنسلٹنٹ اوپتھلمولوجسٹ کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینیئر رجسٹرار اینیستھیزیا کے لیے 90 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سینیئر رجسٹرار پیڈیاٹرک سرجری کی اسامیوں کے لیے 34 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہی سینیئر رجسٹرار ریڈیالوجی کے لیے 33 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اویزاں کر دی ہے.
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.