معروف عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی سابق سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی کے گھر ڈیفنس لاہور آمد
معروف عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی سابق سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی کے گھر ڈیفنس لاہور آمد
لاہور، یکم فروری 2026: معروف عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سابق سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی کے والد محترم مرحوم غلام مرتضیٰ شاہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ڈیفنس لاہور میں ان کے گھر تشریف لے گئے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مرحوم غلام مرتضیٰ شاہ کی وفات پر حسن مرتضی اور ان کے خاندان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے مرحوم غلام مرتضیٰ شاہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات ادا کیے اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔
تعزیتی اجتماع میں سید علی مرتضی جو حسن مرتضی کے فرزند ہیں، کے علاوہ راؤ بابر جمیل، حسین ترمذی، وہاب شہزاد، تنویر جٹ، سید ثقلین عباس، آفتاب لیل اور سید احمد علی بھی شریک ہوئے۔ تمام شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعائیں کیں اور سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہوئے۔
No comments yet.