بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی لاہور کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی لاہور کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد

Editor

6 دن قبل

Voting Line
 
 
 
 
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن کی قیادت میں PSF لاہور اور لاہور کی مختلف یونٹس کی قیادت نے پیپلز پارٹی لاہور کے نومنتخب صدر فیصل میر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت کو مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں رہنما مجید غوری، منصور کٹاریہ، جنید ڈوگر، اسجد ملک، سردار حسن، مہتاب سومرو، شیر علی عباسی اور دیگر قیادت نے بھی شرکت کی۔
 
اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقدہ ملاقات کے دوران نوجوانوں کی تنظیم سازی، لاہور میں پارٹی میں شمولیت کے فروغ اور یکم فروری کو کشمیر کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ قیادت نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں کو منظم کرکے پارٹی اور جمہوری جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
 
اس اہم ملاقات میں عبدالرحمن رحمانی، وسیم تارڑ، مسلم رضا خان، بلال شیخ اور اسماعیل قریشی کی قیادت میں تنظیم کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry