بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کی کشمیر بچاؤ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں والٹن روڈ پر شاندار مارچ

پیپلز پارٹی کی کشمیر بچاؤ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں والٹن روڈ پر شاندار مارچ

Editor

1 ہفتے قبل

 
 
 
لاہور: لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی نے یکم فروری کو ہونے والی کشمیر بچاؤ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں والٹن روڈ پر ایک پرجوش مارچ کا انعقاد کیا۔ اس مارچ میں پارٹی کارکنوں نے والٹن روڈ سے پیکجز مال تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جوش و خروش سے شرکت کی۔
 
مارچ کے دوران پارٹی کارکنان نے پارٹی ترانوں کی دھن پر بلند آواز سے نعرے لگائے اور دھمال ڈالا۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے بلند کیے جس سے پورے والٹن روڈ پر عوامی جوش و جذبے کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالنے کے لیے اسے ٹرمپ کے پیس بورڈ میں شامل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کی آج تیسری نسل جدوجہد کر رہی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
 
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اس ملک کو متفقہ آئین اور عوام کو شناخت اور بولنے کا حق دیا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
 
مجید غوری نے کہا کہ یکم فروری کو ہونے والی کشمیر بچاؤ ریلی مقبوضہ وادی کی آزادی کی نوید لائے گی اور یہ ریلی کشمیریوں سے یکجہتی کا ایک تاریخی اظہار ہوگا۔ انہوں نے تمام کارکنان سے یکم فروری کی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry