بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ہن چڑی بیچاری کیا کرے

ہن چڑی بیچاری کیا کرے

Editor

1 ہفتے قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

 

 

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غزہ امن بورڈ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت بیس ممالک کے سربراہان نے دستخط کئے جس کے بعد یہ چارٹر مکمل طور پر نافذ العمل ہو گیا ۔ اس تقریب میں خصوصی دعوت پر فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے ۔ میاں شہباز شریف کو پتا بھی نہیں چلا اور کچھ لوگوں نے اس معاہدے پر دستخط کے بعد انھیں یہودی ایجنٹ قرار دینا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر آج کل ایک طوفان بپا ہے ۔ یہ منفی پروپیگنڈا اگر تو وہ لوگ کرتے کہ جو یہود دشمنی میں تاریخ رقم کر چکے ہیں تو کوئی بات بھی تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب جھوٹ ان کی طرف سے پھیلایا جا رہا ہے کہ جو یہود دوستی اور یہود پروری میں خود گوڈے گوڈے نہیں بلکہ سر کے بالوں تک ڈوبے ہوئے ہیں ۔ پاکستان کے ہی ایک وزیر اعظم امریکہ کا دورہ کر کے آتے ہیں اور اس وقت امریکہ کے صدر بھی ٹرمپ بہادر ہی تھے تو ایئر پورٹ پر جہاز سے اترنے کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فرط مسرت سے انھوں نے کہا کہ انھیں ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ ایک اور ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں۔

تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا 

 یہ بات وہ ٹرمپ سے ملاقات کی خوشی میں کہہ رہے تھے ۔ بانی تحریک انصاف میرے قائد انقلاب عمران خان نے یہ بات کہی تھی ۔ ہم نے لکھ دی اور آپ نے پڑھ لی لیکن قارئین ہماری آپ سے گذارش ہے کہ یو ٹیوب پر خان صاحب کی یہ وڈیو موجود ہے ۔ اسے ضرور دیکھ لیں ۔ اس لئے کہ خان صاحب جو کچھ کہہ رہے تھے اس سے زیادہ خوشی سے سرشار ان کے لہجہ اور ان کی باڈی لینگویج کو دیکھنا ضروری ہے کہ ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ٹرمپ سے ملاقات کی خوشی میں خان صاحب کہہ رہے ہوں کہ 

میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال 

لیکن بات یہیں تک محدود ہوتی تو حسن ظن سے کام لیتے ہوئے سو کہانیاں بنا سکتے تھے کہ وہ دورہ بڑا کامیاب تھا اور پاکستان کے لئے خان صاحب اس دورے میں بہت کچھ حاصل کر کے آئے تھے لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔ 

میرے قائد انقلاب کے بہت سے انقلابی امریکہ میںٹرمپ بہادر کی چھتر چھاﺅں میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب کی راہیں ہموار کر رہے ہیں ۔ ہم خاص طور پر ٹرمپ کا نام اس لئے لے رہے ہیں کہ اس سے پہلے جو بائیڈن امریکن صدر تھے لیکن ان سے خان صاحب کی نہیں بنتی تھی اور ٹرمپ کی انتخابی مہم میں تو تحریک انصاف نے بحیثیت جماعت حصہ لیا تھا ۔ تحریک انصاف کے رہنما ٹی وی ٹاک شوز میں قوم کو خوش خبریاں دیا کرتے تھے کہ ” فکر نہ کریں 4نومبر کے بعد حالات بدل جائیں گے اور امریکہ سے ایک کال آنی ہے اور خان صاحب کو اس حکومت نے رہا کر دینا ہے ۔“ یہ 2024میں امریکہ میں الیکشن کمپین کے دوران کہا جا رہا تھا۔ عوام کو فلمیں دکھائی جا رہی تھیں کہ ٹرمپ صاحب کے تحریک انصاف کے فلاں لیڈر سے بڑے اچھے مراسم ہیں بس ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانا ہے بلکہ اس سے بھی پہلے جب انتخابی نتائج کا اعلان ہونا ہے تو خان صاحب کی رہائی تو پھر بس ایک فون کال کی مار ہے لیکن وہ فون کال نہ آنی تھی اور نہ ہی ابھی تک آئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں آنے کے امکانات ہیں اس لئے کہ جس کے خلاف کال کے چرچے تھے یعنی فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب ان کی تعریف تو ٹرمپ ہر محفل میں کرتے ہیں اور فیلڈ مارشل صاحب نے بین الاقوامی سطح پر اپنی عزت اور احترام سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈا کی پوسٹیں وائرل کر کے نہیں بنایا بلکہ پاکستان کے ازلی دشمن ہندوستان کو چار گھنٹے کی انتہائی قلیل مدت میں شکست فاش دے کر بنایا ہے ۔ بات یہاں پر بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کے بعد خان صاحب کے بیٹے امریکہ جاتے ہیں اور ٹرمپ سے ملاقات کی کوشش کرتے ہیں جس میں کامیابی نہیں ہوتی لیکن بعد میں برطانیہ آ کر باقاعدہ ٹرمپ کا نام لے کر ان سے خان صاحب کی رہائی میں مدد دینے کی بات کرتے ہیں یعنی 

خود کھاﺅ تھال میں 

ہمیں پھنساﺅ جال میں 

کیا اس طرح کے پروپیگنڈا سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جو عزت و احترام مل رہا ہے اس کی نفی ہو سکے گی اور کیا پاکستان کے عوام اتنے بیوقوف ہیں کہ وہ حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ اعتراض یہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے میں اسرائیل بھی شامل ہے تو اسرائیل تو اقوام متحدہ میں بھی ہے اور وہ تو اولمپک کھیلوں سمیت بہت سے دیگر فورمز میں بھی ہوتا ہے کہ جس میں پاکستان موجود ہے اور پھر اگر اس معاہدے میں شامل ہونا یہود ی ایجنٹ ہونا ہے تو پھر کیا مصر ، اردن ،متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا ، ترکی ، سعودی ، قطر ، ازبکستان اور قازقستان کے سربراہان سب یہودی ایجنٹ ہیں ۔حیرت اس بات پر ہے کہ جس نے گولڈ جیمز سمتھ جو کہ ایک کٹر صیہونی تھا اس کی بیٹی سے شادی کی ۔ جس کے بچے اسی گولڈ جیمز سمتھ کے گھر میں پل رہے ہیں جن کی کرسمس اور نیو ایئر کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر ہیں لیکن عید بکر عید اور حج نماز کی وڈیوز نہیں ہیں ۔ جس نے اپنی بیٹی ٹیریان کا گارجین کسی مسلمان کو نہیں بلکہ گولڈ جیمز سمتھ کے بیٹے زیک گولڈ کو بنایا وہ تو ریاست مدینہ کا داعی لیکن دوسرے یہودی ایجنٹ 

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ 

تم قتل کروہو کہ کرامات کرو ہو

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry