اعتزاز احسن کا الیکشن کی صداقت پر سوالیہ نشان، بلاول کی شکست تسلیم کرنے سے انکار
اعتزاز احسن کا الیکشن کی صداقت پر سوالیہ نشان، بلاول کی شکست تسلیم کرنے سے انکار
لاہور: جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کے والد کے لیے ڈیفنس میں منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آج کی سیاست کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور ہر شخص اسے دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان الیکشن کو الیکشن تسلیم نہیں کر سکتا کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی گئی جبکہ عطا تارڑ ان سے جیت ہی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ونڈر بوائے ضرور آستین کا سانپ ہی ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری میں کوئی تو ایسی بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پیپلز پارٹی کی جان ہے اور لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کی شکست کو میں تسلیم ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کو ووٹ دینا بلاول کو ووٹ دینا ہے۔
اعتزاز احسن نے نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹر یاسمین راشد سے دھاندلی کر کے ہروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ہوتا رہا کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی والے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے۔
دعائیہ تقریب میں چوہدری اعتزاز احسن کے علاوہ ایم این اے ثمینہ خالد غوری، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی، خرم جہانگیر وٹو، معظم وٹو، جہان آرا وٹو، شازیہ عابد، فیصل میر، میاں ایوب، ڈاکٹر عائشہ شوکت، عقیلہ یوسف، نوید چوہدری، فائزہ ملک، سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ، علامہ یوسف اعوان، عثمان ملک، چوہدری اسلم گل، چوہدری اشرف، آصف یاسمی، حاجی عزیز الرحمٰن چن، منیر ظفر عباس لک، ڈاکٹر خالد جاوید جان، آصف خان، عمران حبیب سرویا، خالد بٹ، وقار ملک، نصیر احمد، عارف خان، مسعود ملک، فرخ مرغوب، شائستہ جبین، صغیرہ اسلام، چوہدری ریاض، گوہر بٹ، جاوید فاروقی، سجاد انور، شاہد عباس ایڈووکیٹ، ذیشان شامی، احمد گھمن، اورنگزیب برکی، آصف ناگرہ، زاہد ذوالفقار، شکیل میر چنی، مسعود ملک، ڈاکٹر رفیق، نسیم صابر، بشارت علی، مدثر شاکر، رانا اشعر نثار، راؤ خالد ایڈووکیٹ، تقی شاہ، راؤ شجاعت، عمران کھوکھر، عدنان کھوکھر، عارف ظفر، میاں محفوظ، میاں عتیق، طاہر غالب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
No comments yet.