سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی نماز جنازہ، دیرینہ دوست پرویز بٹ کا آخری دیدار کے دوران انتقال

لاہور: سابق ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی نماز جنازہ گول باغ شاد باغ میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے ارمغان بنگش نے گول باغ شاد باغ میں پڑھائی۔
اس موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب جنازے میں شریک علاقے کی معروف سماجی شخصیت اور مرحوم کے دیرینہ دوست پرویز بٹ میت کا آخری دیدار کرتے وقت حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں چودھری اسلم گل، عثمان ملک، حاجی عزیز الرحمن چن، آصف ہاشمی، فیصل میر، راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اسد اشرف، چودھری شہباز، محمد مہدی، زاہد ذوالفقار، نصیر احمد، عامر نصیر بٹ، عارف خان، فرخ مرغوب صدیقی، خالد بٹ، صداقت شیروانی، احسن رضوی، وقار ملک، شاہدہ جبیں، سہیل ملک، انجم بٹ، واجد شاہ، آغا تقی، گلریز بٹ، بشارت صدیقی، راو شجاعت، اطہر شاہ، شیخ روشن، ذیشان شامی، نسیم صابر اور مدثر شاکر سمیت متعدد دیگر افراد شامل تھے۔
No comments yet.