بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سادگی سے منعقد**

بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سادگی سے منعقد**

Editor

4 ہفتے قبل

Voting Line

 

**لاہور:** پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پارٹی کے بانی رکن اور ممبر فیڈرل کونسل ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی وفات کے باعث انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ 

 

اس تقریب کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی تھیں جنہوں نے اس موقع پر شرکت کی۔ تقریب میں پارٹی کے اہم عہدیداران اور جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چودھری اسلم گل، نرگس خان، اشرف خان، فائزہ ملک، صغیرہ اسلام، ناصرہ شوکت، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ، زاہد ذوالفقار، شکیل میر چنی، رانا اشعر نثار، حاجی عزیز الرحمن چن، فہیم ٹھاکر، سہیل ملک، عارف خان، ڈاکٹر ضرار یوسف، واجد شاہ، ثاقب بٹ، بشارت صدیقی، راؤ شجاعت، خلیل کامران، عارف ظفر، ملک غفار، مصطفیٰ جٹ، سلیم مغل، عائشہ غوری، عذرا شجاع، انیسہ بانو اور فرحت یاسین سمیت متعدد پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔

 

تقریب میں شریک افراد نے بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی یاد کو تازہ کیا۔ مرحوم ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی وفات پر پارٹی کے تمام اراکین نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry