بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھانویں سالگرہ پر لاہور میں شاندار ریلی، علی قاسم گیلانی کا خطاب

ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھانویں سالگرہ پر لاہور میں شاندار ریلی، علی قاسم گیلانی کا خطاب

Editor

4 ہفتے قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

لاہور :  پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو کوئی بھی ملک وینزویلا کی طرح ہمارے صدر کو بھی اٹھا کر لے جاتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی کی بدولت آج پاکستان محفوظ ہے اور کوئی بھی ملک اب ایٹمی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قائد عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بنایا ہوتا تو کوئی بھی ملک ہمارے صدر کو بھی اٹھا کر لے جاتا، لیکن اب کوئی ملک ایسی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے لیے مضبوط دفاع کی اہمیت کا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

 

علی قاسم گیلانی نے یہ خیالات پیپلز پارٹی جوہر ٹاؤن آفس میں ٹھوکر نیاز بیگ سے نکلنے والی ریلی کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا اظہار کیے۔ اس تقریب سے فیصل میر اور مجید غوری نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھانویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ سے جوہر ٹاؤن تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس کا اہتمام پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل میر اور مجید غوری نے کیا تھا۔

 

ریلی میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا جس میں پارٹی کے ترنگے کی بہار دیکھنے کے قابل تھی۔ جیالوں نے جئے بھٹو، جئے بھٹو کے نعروں کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے۔ ریلی کا کینال ویو، مغل آئی ہسپتال یو ٹرن اور جوہر ٹاؤن میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی میں شاہدہ جبین، سبط حسن، خرم فاروق، شہباز درانی، وارث جوئیہ، غلام حسین، ملک عابد، عدیل عباسی، حاجی رفاقت، ریاض جٹ، احمد گھمن، رانا اکرم، عبدالرحمن لودھی سمیت سینکڑوں جیالے شریک تھے۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کامیاب ریلی پر فیصل میر، مجید غوری اور حلقہ این اے ون ٹونٹی سیون کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پیپلز پارٹی کی میزائل ٹیکنالوجی کی بدولت شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکہ وینزویلا کے منتخب صدر کو اٹھا کر لے گیا تو ان کے دل سے بھٹو صاحب کے لیے دعا نکلی۔

 

علی قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ جیسی بھی لنگڑی لولی ہے، ملک میں جمہوریت تو موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے کشمیر کاز کے لیے جو کام کیا وہ کوئی اور لیڈر نہیں کر سکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی اور لاہور کی غیور عوام پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھرپور جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو آئین، دفاع اور غریب عوام کو ووٹ کی طاقت دی۔ تہتر سے پہلے عام آدمی کو ووٹ کا حق نہیں تھا۔ انہوں نے نئی نسل سے اپیل کی کہ وہ اس طاقت کا خیال رکھیں کیونکہ یہ ایک مقدس امانت ہے۔

 

علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل لاہور میں ان شاء اللہ تابناک ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو جلد ہی لاہور میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ فیصل میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چی گویرا کی طرح بھٹو شہید نے عوامی حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گیلانی خاندان نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اپنے نظریے کی خاطر جان قربان کر دی مگر ہار نہیں مانی۔

 

مجید غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اولیاء اللہ کی دھرتی سندھ زادے علی قاسم گیلانی کی آمد کے شکرگزار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھانویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry