بدھ ،4 فروری 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش کا انتقال، پیپلز پارٹی کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا**

ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش کا انتقال، پیپلز پارٹی کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا**

Editor

4 ہفتے قبل

Voting Line

 

لاہور: سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر چھ جنوری کو گول گراؤنڈ شاد باغ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

 

ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش کے انتقال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے دیگر رہنماؤں میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد، چوہدری اسلم گل، عثمان ملک اور رانا عرفان نے بھی مرحوم کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے تعزیت کی ہے۔

 

تمام قائدین نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش پاکستان پیپلز پارٹی کے قدیم اور وفادار کارکن تھے جنہوں نے جماعت کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry