پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کی جانب سے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر "یادِ بے نظیر" کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کی جانب سے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر "یادِ بے نظیر" کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پنجاب کی جانب سے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر "یادِ بے نظیر" کے عنوان سے ایک انتہائی پروقار اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی عظیم الشان جدوجہد، جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی لازوال قربانیوں اور عوام دوست قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران شرکاء نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جان تک کی قربانی دے دی اور وہ ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن باب کے طور پر یاد کی جائیں گی۔
اس اہم تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب سبطِ حسن، انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف لاہور صداقت صدو، صدر پی ایس ایف جامعہ پنجاب عبدالرحمن رحمانی، جنرل سیکرٹری سید وجاہت حسین، سینئر نائب صدر شعیب وینس، انفارمیشن سیکرٹری ہشام چہل، کلچرل سیکرٹری احمد جواد، اسٹوڈنٹس افیئرز سیکرٹری عبدالصبور، اسٹڈی سرکل انچارج شعیب اختر، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مہرک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار، ہاسٹل سیکرٹری احمد حسن سمیت تنظیم کے مختلف شعبہ جات کے کابینہ ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوری اصولوں، عوام دوست پالیسیوں اور طلبہ دوست نظریات کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی روشن قیادت میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے بہتر اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھے گی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
No comments yet.