سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے
:لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظومنظواحمد قضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ سترہ دسمبر کو دوپہر دو بجے چک ون ایس پی، وساوے والا، تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے اپنے اظہار تعزیت میں کہا ہے کہ میاں منظور احمد وٹو پاکستان کی سیاست کا ایک بڑا اور معتبر نام تھا اور مجھے ان کا قریبی دوست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے میاں منظور وٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی سیاست میں اپنا الگ اور منفرد مقام بنایا تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور ان کی مغفرت کا سامان فرمائے۔ انہوں نے خرم جہانگیر وٹو، جہانزیب وٹو، معظم وٹو، ذیشان وٹو، روبینہ شاہین وٹو، جہان آرا وٹو اور آمنہ وٹو سمیت تمام اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
No comments yet.