چنیوٹ میں سید حسن مرتضی کے والد کا سوئم اد1
چنیوٹ میں سید حسن مرتضی کے والد کا سوئم اد1
چنیوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد محترم سید مرتضیٰ علی شاہ کا سوئم چنیوٹ میں ادا کر دیا گیا ہے سوئم کے موقع پر مجلس کی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ پروفیسر عابد حسین عابدی نے خصوصی دعا کروائی
سوئم کی تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی
تقریب میں شریک ہونے والی نمایاں شخصیات میں سابق وفاقی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل تھے
شرکاء میں قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، ندیم افضل چن، ڈاکٹر جان حفیظ، علی سانول، آصف خان، سبط الحسن بخاری، ندیم اصغر کائرہ، ممتاز چانگ، رانا محمود اشرف، رانا عزیز الرحمن، چودھری غلام عباس، امتیاز صفدر وڑائچ، عنایت علی شاہ، ڈاکٹر عائشہ شوکت اور ڈاکٹر فرید شامل تھے
مزید برآں، سابق ایم پی اے جاوید گجر، فائزہ ملک، چودھری سجاد نذیر، اعجاز سمہ، میاں اظہر حسن ڈار، ودود ڈار، راجہ رضوان ڈنڈوت، اعجاز شاہانی، راجہ مظہر، چودھری سجاد الحسن، رائے احمد حسن جندیکا، محسن ملہی، رائے شاہ جہاں کھرل، ارمغان شم خالد، آصف کھوکھر، ارشاد خان، جاوید اقبال میو، خالد باجوہ، چودھری اسلم گل، میاں ایوب، اشرف خان، صداقت شیروانی اور چودھری طارق گجر نے بھی شرکت کی
علاوہ ازیں، اعجاز چیمہ، انتظار عدیل تاج، شہیم صفدر، سرمد چودھری، تنویر موہل، اویس بڈانہ، حافظ راجہ نعیم، نسیم صابر، مدثر شاکر، بشارت علی سمیت پارٹی کے متعدد کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم سید مرتضیٰ علی شاہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔
No comments yet.