ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ملک دشمن ایجنڈا

ملک دشمن ایجنڈا

Editor

2 ہفتے قبل

Voting Line

 

 

 

 

زوالفقار علی شاہ

 

 مسئلہ یہ نہیں ہے کہ سیاس میں ذاتی مفاد کی سیاست کی جا رہی ہے ۔ مسئلہ یہ بھی نہیں ہے کہ جھوٹ کی فیکٹریوں نے ملکی سیاست میں غلبہ حاصل کر لیا ہے ۔ یہ دونوں کام شروع دن سے ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ قومی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد اس قدر عزیز ہو گیا ہے کہ اس میں اب ملک دشمنی بھی شامل ہو چکی ہے اور کوشش یہی ہے کہ قوم کو سیاست کے نام پر اس حد تک تقسیم کر دیا جائے کہ اس کے اندر سے بھی ملک دشمنی اور ملک دوستی کی تمیز ختم ہو جائے۔سوشل میڈیا پر بھارت ، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاﺅنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبرداراور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ایکس “ کی نئی اپ ڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے ۔پاکستان کے خلاف نفرت ، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں ۔انکیڈو ، پاکوالی اور ذیشان مہمند جیسے ٹاپ اکاؤنٹس کا بیرون ملک سے چلنا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کا احتجاجی بیانیہ پاکستان سے نہیں بلکہ ڈالر کمانے کے لئے غیر ملکی پٹھووں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔سیاست اور سیاسی قیادت وہی قبول ہے جو حب الوطنی کے دائرے میں ہو گی۔

 

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry