پیر ،15 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وزیراعلیٰ تبدیل

وزیراعلیٰ تبدیل

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line
 
وزیراعلیٰ تبدیل
 
ذوالفقار علی شاہ
 
 
 
 
 عمران خان ایک نا اہل اورسزا یافتہ شخص کی حیثیت سے اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن جمعرات 8ستمبر کو چیئر مین تحریک انصاف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا کوئی حکم آ جائے تو پھر تحریک انصاف کی کوئی کمیٹی اس بات کی مجاز نہیں کہ وہ بانی کے حکم کو رد کر سکے ۔ علی امین گنڈا پور بھی بانی کے حکم سے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزدکیا ہے۔کہا یہ جا رہا ہے کہ گنڈا پور صاحب صوبہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رکوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اس لئے انھیں ہٹایا جا رہا ہے ۔ یہ بات بالکل جھوٹ اور عوام کو کہانی کرائی جا رہی ہے۔ اب خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ اڈیالہ جیل سے چلائی جائے گی اور جیل سے باہر اس پر علیمہ خان صاحبہ کا اثر ہو گا اور کچھ لوگوں کا تو کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ وزیر اعلیٰ کے تمام اختیارات علیمہ خان کے ذریعے خود عمران خان ہی چلائیں ۔جن مقاصد کے لئے نئے وزیر اعلیٰ کو لایا گیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن رکوائیں گے تو یہ کسی طور نہیں ہو گا کیونکہ جس دن انھیں نامزد کیا گیا ہے، اسی دن کور کمانڈر کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ میں بڑا واضح پیغام دیا گیا کہ ” دہشت گردی ، جرائم اور سیاسی گٹھ جوڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ دوسرا دہشت گردی کے خلاف آپریشن افواج پاکستان کر رہی ہیں تو کیا اب نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی پولیس کو افواج پاکستان کے مقابل لائیں گے ۔ ویسے شعور عمرانی سے کچھ بعید نہیں کہ وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں، لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ جو کچھ ہے اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry