ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل

سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنی سگریٹ نوشی اور مختصر لباس میں تصاویر وائرل ہونے کے سات سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت ایسا لگا تھا کہ اب ان کا کیریئر ختم ہوچکا۔

8 ماہ قبل

Voting Line

سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنی سگریٹ نوشی اور مختصر لباس میں تصاویر وائرل ہونے کے سات سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت ایسا لگا تھا کہ اب ان کا کیریئر ختم ہوچکا۔

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر ستمبر 2017 میں پاکستانی اور بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا گیا تھا، ساتھ ہی وہ رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ تصاویر کے بعد ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے ایسے دعووں کو اس وقت بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ جیسی شہرت کم وقت میں کسی کو نہیں ملی لیکن اب ایک تصویر وائرل ہونے سے لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں مضمون پڑھنے اور لوگوں کے رویوں اور تبصروں کے بعد ایسا لگا کہ واقعی ان کا کیریئر ختم ہوچکا ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ مختلف فلاحی ادارے اور برانڈز ان کی مدد کے لیے آگے آئیں تو انہیں حوصلہ ملا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب برانڈز اور فلاحی اداروں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، تب انہیں حوصلہ ملا اور انہیں ذہنی مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ اب برانڈز بھی ان کےساتھ کام نہیں کریں گے جب کہ انہوں نے ذاتی زندگی، بیٹے اور اہل خانہ کی عزت اور حفاظت کی خاطر اس وقت خاموشی کو ترجیح دی۔

ماہرہ خان کے مطابق برانڈز اور اداروں کی مدد سے وہ مشکل وقت سے نکلیں اور وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ جتنی شہرت انہیں ملی، اتنے زیادہ دکھ انہیں نہیں ملے۔

ماہرہ خان نے رنبیر کپور کا نام لیے بغیر سگریٹ نوشی اور وائرل تصاویر کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب زندگی اور کیریئر کا حصہ ہیں، ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں

Effy Jewelry