صدرِ آصف علی زرداری کی ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خاتمے کے عزم پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے سترہ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے انجامِ عبرت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور بھارتی پراکسی نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ پاکستان کے پائیدار امن کے لیے نہایت ضروری ہے۔ صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔
No comments yet.