ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاہور میں نذیر قیصر کے شعری مجموعوں کی تقریب پذیرائی

یہ تقریب موزارٹ ہاؤس، آسٹریئن کلچرل سینٹر اور شہرِادب سٹی آف لٹریچر لاہور کے تعاون سے ہوگی

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line

 

لاہور (نمائندہ خصوصی) ممتاز شاعر پرائڈ آف پرفارمنس نذیر قیصر کے دو شعری مجموعوں "آنکھیں چہرہ ہاتھ" اور "ہَرے کرشنا" کی پذیرائی کے لیے ایک خصوصی تقریب 27 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ کو شام 4:30 بجے لاہور میں منعقد ہو گی۔ یہ تقریب موزارٹ ہاؤس، آسٹریئن کلچرل سینٹر اور شہرِادب سٹی آف لٹریچر لاہور کے تعاون سے ہوگی۔

تقریب کی صدارت معروف محقق اور ادیب ڈاکٹر نجیب جمال کریں گے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شہزادہ شِبیر احمد صدیقی شریک ہوں گے جبکہ نظامت کے فرائض مقدس مجید انجام دیں گی۔

تقریب میں معروف قلمکار اور دانشور ڈاکٹر عرفان الحق، ڈاکٹر یونس کوثرین، آسناتھ کنول، پروفیسر عامر حسن، زوبیہ انور، ڈاکٹر شبر جمال چیمہ، بلقیس ریاض، آصف عمران، ثقلین جعفری، اور رخشندہ نوید اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر آفتاب جاوید کا گیان اور طلحہ منظور و طارق منیر کے کلام کی پیشکش بھی تقریب کا حصہ ہوگی۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry