امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں
مشیل ٹریچٹن نے 3 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گوسپ گرل جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔
مشیل ٹریچٹن برگ نے 3 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ اور آل مائی چلڈرن جیسے شوز میں کام کیا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.