پیر ،15 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاک سعودیہ اہم دفاعی معاہدہ

پاک سعودیہ اہم دفاعی معاہدہ

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
ہم نے 17 مئی 2025ءکو شائع ہونے والے اپنے کالم ”فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر“ میں عرض کیا تھا کہ ”اس کے علاوہ پوری دنیا پر پاکستان کی افواج اور خاص طور پر پاکستان کی ایئر فورس اور سائبر کے حوالے سے دھاک بیٹھ چکی ہے کہ ہندوستان کی 70 فیصد بجلی بند ہو گئی تھی اور دنیا نے اب افواج پاکستان کو دنیا کی بہترین افواج میں شامل کر لیا ہے۔ ساو¿تھ ایشیا میں اب پاکستان کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ جس مہارت سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اس پر پوری دنیا حیران ہے۔ پاکستان کی جنگی ٹیکنالوجی دنیا کے بہت سے ممالک بھی خریدنے کو تیار ہوں گے۔“ خدائے بزرگ و برتر کا شکر ہے کہ اس نے ہماری عزت رکھ لی اور 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی اہمیت کا حامل دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے بنیادی نکات کیا ہیں اس پر بات ہو گی لیکن پہلے محترم وزیر اعظم اور جناب فیلڈ مارشل صاحب جب سعودی عرب گئے ہیں تو پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا جس شاندار طریقہ سے استقبال ہوا ہے کچھ اس کا ذکر۔ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا طیارہ پاکستانی وفد کے ساتھ جیسے ہی سعودی عرب کی فضاﺅں میں پہنچا تو سعودی ایئر فورس کے پانچ جہازوں نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا اور اس خصوصی پروٹوکول کے ساتھ یہ طیارہ ریاض ایئر پورٹ پر جب لینڈکرتا ہے تو پورے ریاض کے اندر پاکستانی پرچموں کی بہار تھی اور وہ بڑی شان کے ساتھ سعودی عرب کی فضاﺅں میں لہرا رہے تھے۔ ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور جامن کلر کا قالین بچھایا گیا جس کا مطلب ہوتا ہے کہ جو مہمان ہیں وہ مملکت سعودی عرب کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جب ریاض کے یمامہ پیلس میں پاکستانی وفد گیا تو خود سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان نے ان کا استقبال کیا اور یہاں بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ہر سطح پر پاکستانی وفد کا انتہائی پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد شنید ہے کہ اب قطر سے بھی اسی طرح کا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ اس لیے کہ امریکہ جس نے قطر کے دفاع کی ذمہ داری لی ہوئی تھی تو خود اس کی مرضی اور اجازت سے اسرائیل نے دوحہ میں حملہ کیا تو عرب ممالک کے لیے اب ضروری ہو چکا ہے وہ اپنے دفاع کا ضامن اس ملک کو رکھیں جو منافقت نہ کرے اور عین موقع پر دغا نہ دے۔
اب یہ معاہدے فری فنڈ میں تو نہیں ہوئے ہوں گے اس لیے کہ پاکستان اگر ان کے دفاع کی ذمہ داری لے گا تو پھر اس کے لیے لازم ہے کہ پاکستان کی اپنی معاشی حالت بہتر ہو اور وہ معاشی لحاظ سے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو تو آنے والے دنوں میں قوی امید ہے کہ پاکستان کو ڈھیروں ڈالر ملیں گے۔ ہم نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح مبین کے فوری بعد اپنے متعدد کالموں میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ پاکستان پر اب ڈالروں کی بارش ہو گی تو خدائے بزرگ و برتر کا شکر ہے کہ اس ذات پاک نے ہماری عزت رکھ لی اور جو کچھ ان تحریروں میں کہا تھا وہ سب سچ ثابت ہو رہا ہے اور دفاعی میدان میں پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی پوری دنیا خاص طور پر اس خطے میں پاکستان کے کردار میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ جب اس طرح کے دفاعی معاہدے ہوتے ہیں تو پھر بات صرف کاغذ کے ٹکڑوں پر لکھی تحریروں تک محدود نہیں رہتی بلکہ عملی طور پر اس میں بہت سے ایسے امور بھی شامل ہو جاتے ہیں جن کا تعلق معیشت سے ہوتا ہے تو اب مستقبل میں عرب ممالک میں صرف امریکن اسلحہ ہی نظر نہیں آئے گا بلکہ چینی ٹیکنالوجی کا حامل پاکستان ساختہ اسلحہ بھی نظر آئے گا۔
بات اگر اسلحہ کی کریں تو دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ اس وقت یوکرین، اس کے بعد دوسرے نمبر پر ہندوستان ہے جبکہ تیسرے پر قطر اور چوتھے پر سعودی عرب ہے تو عرب ممالک جو اسلحہ خریدتے ہیں ان میں سے اگر بہت کم مقدار میں بھی پاکستان سے اسلحہ خریدا جاتا ہے تو یہ بھی اربوں ڈالر میں ہو گا اور یہ بات بذات خود پاکستان کی معیشت کے لیے ایک انتہائی اہم اور نیک شگون ثابت ہو گی۔ اس معاہدے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں میں کسی ایک پر حملہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا تو اسرائیل تو وڑ گیا اور یہ بات ہم ہوا میں نہیںکہہ رہے۔ اس لیے کہ محسن نقوی کے بیان کو یاد کریں جو انہوں نے اسرائیل کے خلاف ایران کی فتح پر دیا تھا کہ ”اس کے پیچھے بھی وردی ہے“۔ اب اگر پاکستان ایران کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جس میں ظاہر ہے کہ بہت احتیاط کی ضرورت تھی تو اگر براہ راست کھل کر مقابلہ ہوا تو قوی امید ہے کہ اسرائیل کا اس کرہ ارض سے نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ آخر میں اتنا کہنا ہے کہ آج ہم خوشی سے سرشار ہیں اس لیے کہ عشروں بعد ایک بار پھر پاکستان کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے اور پاکستان عالم اسلام کی قیادت کر رہا ہے اور اس میں سیاسی قیادت کے ساتھ سب سے زیادہ اور انتہائی اہم کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہے اور وہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ واقعی فیلڈ مارشل ہیں۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry