صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں اُرومچی میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
صدر زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔
اُرومچی: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
پہلی یادداشت لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت کے لیے، دوسری پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے، جبکہ تیسری فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی اور خدمات سے متعلق ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھائے گی، ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا، جبکہ جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مزید مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی موجود تھے۔
No comments yet.