بلاول بھٹو زرداری کی چمن دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چمن بارڈر پر دہشتگردوں کے خودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری اور دہشتگردی کے خلاف عزم کا مظاہرہ کیا، ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے 6 افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
No comments yet.