پی ٹی آئی میں شدید اختلافات
پی ٹی آئی میں شدید اختلافات
پی ٹی آئی میں شدید اختلافات
ذولفقار علی شاہ
تحریک انصاف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بانی کی بہن علیمہ خان بھی اس طوفان بدتمیزی کا شکار ہو چکی ہیں کہ جو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کا خاصا ہے۔ شاہ محمود قریشی جو 9 مئی کے کیسز سے بری ہوئے ۔ ان کے خلاف بھی کہیں اور سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے سوشل میڈیا سے آواز اٹھا کر پارٹی میں ان کی حیثیت کو مشکوک کیا جا رہا ہے -تحریک انصاف کااپنا سوشل میڈیا اپنی ہی جماعت کی ایک اہم رکن صنم جاوید اور اس کی بہن فلک جاوید کے متعلق جس طرح کی اخلاق سے گری ہوئی انتہائی نازیبا پوسٹیں کر رہا ہے تو اس کے بعد تحریک انصاف کے باہر کے لوگوں کا تو اب کوئی گلہ شکوہ بنتا ہی نہیں ہے۔عمران خان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو پارٹی کا ایک بڑا اہم اور قیمتی اثاثہ قرار دیتے تھے لیکن تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو جس طرز پر بنایا گیا تھا اور اس کا جو مزاج تھا اس نے ایک دن بیک فائر کرنا تھا اور اب وہ بیک فائر کر رہا ہے -اب ملک دشمن دہشت گردوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر اگر تمام حدیں پار کی جارہی ہیں تو پھر پارٹی میں بات اختلافات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس سے کہیں زیادہ آگے جاسکتی ہے۔
No comments yet.