ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر آصف علی زرداری کا اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ، عربی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line

 

اُرومچی، 18 ستمبر — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے تعلیمی و انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ، عربی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر عصری مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ ادارہ ایک ہزار طلبہ کی گنجائش رکھتا ہے اور جدید تعلیمی و رہائشی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ دو ہزار ایک سے اب تک 28 ہزار سے زائد طلبہ یہاں سے فارغ التحصیل ہوکر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ اسلامی کتب کے تراجم و اشاعت اور حج انتظامات میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے انسٹیٹیوٹ کی علمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان علمی و ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry