ہفتہ ،13 دسمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر آصف علی زرداری کا اُرمچی اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ

صدر زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line

اُرمچی، 18 ستمبر — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اُرمچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے کیا۔

یہ جدید سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹل طور پر منسلک کرکے 200 سے زیادہ عوامی خدمات فراہم کرتا ہے۔ سینٹر کے ذریعے صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس جیسے اہم شعبوں میں ہم آہنگی ممکن بنائی گئی ہے۔

صدر زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھ کر ملکی نظام میں بہتری لا سکتے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی موجود تھے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry