صدر مملکت کی آسٹریلیا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر عرفان شوکت سےملاقات
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جائے

اسلام آباد :
صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر عرفان شوکت نے ملاقات کی۔ صدر نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دی جائے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دے کر پاکستانی برآمدات میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں۔
صدر نے ہدایت کی کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور طلبہ کو بہترین قونصلر سہولتیں اور رہنمائی فراہم کی جائے، تاکہ وہ ہر سطح پر بہتر سہولتیں حاصل کر سکیں۔
مزید برآں، صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تعلیمی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے عرفان شوکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا دی۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.