ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی: بلاول بھٹو

Editor

3 دن قبل

Voting Line

اسلام آباد / لاہور/کراچی :
 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ صحافی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے۔ جب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ بی بی صحافیوں سے گفتگو کے لئے آئیں تو ان کے ساتھ آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کر دیا اور سینیئر صحافی طیب بلوچ اور اعجاز احمد کو زدوکوب کیا۔ یہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جس کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور تشدد کی ایسی کارروائیاں پاکستان میں جمہوریت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ صحافیوں پر تشدد کا رحجان انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ صحافت اور جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت ایک جمہوری معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور آزادی اظہار کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry