ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ڈائمنڈ سپریم فوم کے پہلے فلیگ شپ سٹور کا شاندار افتتاح لاہور میں

ڈائمنڈ سپریم فوم کے پہلے فلیگ شپ سٹور کا شاندار افتتاح لاہور میں

Editor

2 ہفتے قبل

 
 
 
 
لاہور :جیل روڈ لاہور میں ڈائمنڈ سپریم فوم کے پہلے فلیگ شپ سٹور کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ 
 
تقریب میں ڈائمنڈ گروپ کے سربراہان طیب شفیع، عتیب شفیع اور بلال اعجاز شفیع موجود تھے۔ پاشا فیبرکس کے مالک خواجہ احمد حسان نے پہلے دن اسٹور کا باضابطہ افتتاح کیا۔
 
 
 
لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شاہد نذیر کے علاوہ سہیل بٹ، چوہدری اعجاز، بابر محمود، میاں خلیل عبیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فرنیچر ایسوسی ایشن سے میاں افضل، جعفر حسین، ریاض مغل سمیت دیگر عہدیدار اور منوفیکچرر موجود تھے۔
 
ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد نے آصف خان اور گلریز خٹک کی قیادت میں تقریب میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ سرکاری و بینک افسران اور دوست احباب کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔
 
 
 
تمام شرکاء نے ڈائمنڈ سپریم فوم کے فلیگ شپ اسٹور کے مالک اور تاجر رہنما نعیم میر کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروباری مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 
 
 
ڈائمنڈ فوم کے مالک طیب شفیع نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے کسٹمرز کو بہتر سے بہتر پروڈکٹس فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ابتدائی طور پر پورے ملک میں 20 فلیگ شپ اسٹور قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
 
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry