ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام — نذیر قیصر کے دو اہم شعری مجموعوں "ہرے کرشنا" اور "آنکھیں چہرہ ہاتھ" کی تقریبِ پزیرائی

تقریب کی صدارت ڈاکٹر وحید احمد کریں گے جبکہ تعارفی کلمات جناب آصف خان، سی ای او شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے ہوں گے۔

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد – 09 اگست 2025 – شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اردو کے لیجنڈ  شاعر جناب نذیر قیصر کے دو اہم شعری مجموعوں " ہرے کرشنا " اور  " آنکھیں چہرہ ہاتھ  " کی تقریبِ پزیرائی بدھ، 13 اگست 2025 کو شام 4 بجے ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی کیمپس، اسٹریٹ 9، ایچ-8/4، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر وحید احمد کریں گے جبکہ تعارفی کلمات جناب آصف خان، سی ای او شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے ہوں گے۔ شہزادہ شبیر احمد صدیقی مہمانِ خصوصی ہوں گے، اور ان کے ساتھ ڈاکٹر رویش ندیم، ڈاکٹر فخرہ نورین اور شہباز چوہان بھی شریک ہوں گے۔

مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر عرفان الحق اور محترمہ صفیہ کوثر شامل ہوں گے۔ اس موقع پر جناب عاصم بٹ، انجم سلیمی، خلیل الرحمٰن، عماد اظہر اور مہناز بنجمن بھی اظہارِ خیال کریں گے۔

 ادب سے محبت رکھنے والے تمام افراد کو اس ادبی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry