ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

برگد اور نئے خواب کے زیر اہتمام لیجنڈ شاعر پرائیڈ آف پر فارمنس نزیر قیصر کے ساتھ ایک شام

یہ خوبصورت اور فکر انگیز شام نئے خواب کی طرف سے مقدس مجید کلثوم نثار اور فرخندہ ذوالفقار نے ترتیب دی

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line

برگد اور نئے خواب کے زیر اہتمام ان کی ادبی بیٹھک گلبرگ میں لیجنڈ شاعر پرائیڈ آف پر فارمنس نزیر قیصر کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں نزیر قیصر کی شخصیت شاعری اور ان کے ادبی سفر پر گفتگو ہوئی یہ خوبصورت اور فکر انگیز شام نئے خواب کی طرف سے مقدس مجید کلثوم نثار اور فرخندہ ذوالفقار نے ترتیب دی مقدس مجید نے نزیر قیصر کے تعارف کے ساتھ ان سے بہت سے سوالات بھی کیے پروگرام میں خواتین وحضرات نے شرکت کی نزیر قیصر کے ساتھ عابدہ قیصر  جو نیشنل  گولڈ میڈلسٹ  سپورٹس ویمن ہیں انہوں نے بھی گفتگو میں حصہ لیا نزیر قیصر نے کہا زندہ قوموں کو نئے خوابوں کی ضرورت ہوتی ہے جو قومیں خواب دیکھنا چھوڑ دیتی ہیں وہ اپنی آ نکھیں کھو دیتی ہیں نئے خواب نئے سوالات پیدا کرتے ہیں اور نئے سوالات سے قوموں اور تہذیبوں کی تشکیلِ نو ہوتی ہے گفتگو کے ساتھ ساتھ نزیر قیصر سے ان کی شاعری بھی سنی گئی عابدہ قیصر نے نزیر قیصر کی شاعری سنائی اور حاضرین سے داد وصول کی مقدس مجید نے صآحب شام نزیر قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 
نزیر قیصر کی شاعری جتنی خوبصورت ہے وہ اتنی ہی خوبصورت گفتگو بھی کرتے ہیں ان کی گفتگو امید بشارت محبت اور نئے خوابوں سے بھری ہوئی ہے جو کسی روحانی تھراپی سے کم نہیں ایسے خیالات سے قومیں شفا یاب ہوتی ہیں

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry