واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا
ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کانٹیکٹس کو دھوکا دے کر رقم وصول کی جاتی ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نام پر فراڈ کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں جو واٹس ایپ پر ڈگری کی تصدیق کے بہانے کوڈ طلب کرتے ہیں اور کوڈ شیئر کرنے سے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق، ہیک شدہ اکاؤنٹ سے کانٹیکٹس کو دھوکا دے کر رقم وصول کی جاتی ہے، کسی کے ساتھ تصدیقی کوڈ شیئر نہ کریں، مشکوک پیغامات یا کالز کو فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کریں، واٹس ایپ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کریں۔
حال ہی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لوگوں کو ان کے کسی جاننے والے کے واٹس ایپ نمبر یا فیس بک میسنجر سے ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں دعا سلام کے بعد رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے اور بہت جلد رقم کی واپسی کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے، بعض دفعہ ایسا بھی دیکھا گیا کہ کسی مال دار دوست کی طرف سے انتہائی کم رقم کا تقاضا کیا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی جعل سازی ہے۔
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ہم خیال چاہئے کالم

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار
