ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

امور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حضرت امام حسینؑ کی یاد میں "محفلِ مسالمہ" کا انعقاد

تقریب کی صدارت  جناب خالد شریف صاحب کریں گے جبکہ جناب نزیر قیصر جناب توقیر شریفی اور جناب کرامت بخاری مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔

Editor

ایک ماہ قبل

Voting Line

لاہور (نامہ نگار خصوصی) — امور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک پُر وقار محفلِ مسالمہ 24 جولائی 2025ء بروز جمعرات شام 5 بجے الحمرا ادبی بیٹھک، مال روڈ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب کی صدارت  جناب خالد شریف صاحب کریں گے جبکہ جناب نزیر قیصر جناب توقیر شریفی اور جناب کرامت بخاری مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔

محفل میں ملک بھر سے ممتاز شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے جن میں شامل ہیں:

حسین مجروح، خالد ندیم شانی، ممتاز ارشد لاہوری، ڈاکٹر افتخار بخاری، مشا قاضی، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، ڈاکٹر رخسانہ کنول عروج رشید، خاتون شاعرہ زہرہ نور، محترمہ سعدیہ یوحنا، جویریہ مہک، روزی رضوی، ضیغم عباس کنول، آفتاب جاوید، خان نذیر خان، انور غزنیوی، دل افشاں، ناہید اختر، ڈاکٹر ام غنی، ڈاکٹر شبنم زہرا، اور فرحت عباس شاہ سمیت دیگر معروف شعرا و شاعرات شامل ہوں گے۔

تقریب کی میزبانی  لیلیٰ القدر، چیئرپرسن امور فاؤنڈیشن کریں گی۔

 

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry