ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

قاضی منشاء — محبت کی روشن تصویر

تحریر امجد اقبال امجد

Editor

2 ماہ قبل

Voting Line

 *قلم کا مسافر* 
لفظوں کا جادوگر
سوچ کا سپاہی
محبت کا راہی

ادیب بھی
کالم نگار بھی
نرمی، الفت،
اور پیار کی بہار بھی

 *باتوں کا گلدستہ* 
خوشبو میں بسی چائے
محفل کی جان
مسکراہٹوں کی چھاؤں

 *دوستوں کا سایہ* 
ضرورت مندوں کا آسرا
رحمن فاؤنڈیشن کا فخر
دلوں کا سہارا

لاہور کا چراغ
ہر دل کا رفیق
نوجوانوں کا ساتھی
بزرگوں کا شریک

 *بابائے تقریبات* 
جشن کا نام
ہر محفل کا وقار
ہر لمحے کا احترام

عشق کا سپاہی
جذبوں کی روانی
دل میں خلوص
آنکھوں میں کہانی

ہر درد کی دوائی
ہر دکھ کا مرہم
محبت کا چراغ
رحمت کا موسم

 *قاضی منشاء* 
صرف نام نہیں
ایک احساس ہے
ایک اندازِ خاص ہے

اللہ رکھے سلامت
ہر پل، ہر گھڑی
کہ وہ دلوں کی زبان ہے


وہ محبت کی روشنی ہے۔منشا قاضی کی تحریر علم جذبے اور زبان و  بیان کی لطافت کا حسین امتزاج ہے انہوں نے جس طرح لیلۃ القدر کی خدمات کو الفاظ میں ڈھالا ہے وہ ایک سچے قلم کار کے جذبے،  مشاہدے اور احساس کا عکس ہے۔  ان کی تحریر صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ روح کی گہرائیوں سے پھوٹنے والی روشنی ہے جو پڑھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہے ،  قاضی منشا نے ماں کی محبت،  قربانی اور دعا کے تصور کو جس انداز میں باندھا وہ قاری کو رلا بھی دیتا ہے اور جگا بھی دیتا ہے ان کا طرز تحریر دل نشین ،  شائستہ اور بامقصد ہے جس میں سچائی خلوص اور تہذیب کا رنگ نمایاں ہے ادب،  تہذیب اور روائیتوں کا یہ علمبردار قلم نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے  منشا قاضی جیسے صاحبان علم و قلم معاشرے کا سرمایہ ہیں ، جن کی تحریریں دلوں کو روشن کرتی ہیں اور ذہنوں کو جلا بخشتی ہیں میں نے ان کی تحریروں میں ہمیشہ اخوت  و رواداری کی باد بہاری چلتی دیکھی ہے  ،  لالہ و گل سے کھیلنے والوں کے لئیے مسرت و شادمانی کے خزینوں کو  چنتے دیکھا ھے ،   منشا قاضی کے چمنستان علم کے کئی خوشہ چین اس وقت صاحب کتاب بھی ہیں اور انہوں نے بے شمار گمنام ناموں کو نام دیا ہے بقول عطار ہاشمی کے ، 

 اپنے لہو سے پھول کھلاؤ ، اوروں سے منسوب کرو

 کام  کسی کا،  نام کسی کا ، کیسی دنیا داری ہے

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry