ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

راولپنڈی اسٹیڈیم سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھن جانے کا امکان

براڈ کاسٹرز نے 4 کے بجائے 3 وینیوز پر میچز کرانے کا کہہ دیا

8 ماہ قبل

Voting Line

راولپنڈی اسٹیڈیم سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی چھن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی چار وینیوز سے براڈکاسٹنگ مشکل قرار دیدی گئی، براڈکاسٹرز نے چار کے بجائے تین وینیوز پر میچز کرانے کا کہہ دیا۔ چوتھے وینیو کے لئے لاجسٹک مسائل پیدا ہونگے اور اخراجات بھی بڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور دبئی وینیوز کو ٹرافی کے میچز کے لئے فائنل کیا جا رہا ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم سے میچز کی میزبانی چھین جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز  ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز فیوژن فارمولے پر راضی ہو گئے۔ گیند اب آئی سی سی کے کورٹ میں ہے ۔ تمام معاملات کو معاہدے کی شکل دے کر دستخط کرائے جائیں گے۔

فارمولے کے تحت روایتی حریف تین سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹس کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

Effy Jewelry