راجہ صاحب مہربانی فرمائیں اپنا استعفیٰ قیادت کو دیکر پیپلز پارٹی کو اگلے الیکشن کے لئے تیاری کرنے کا موقع دیں
تحریر عامر سہیل بٹ

لاھور، سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ آمد،
بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض سے ملاقات، اس موقع پر سردار اظہر اعوان، بشری منظور مانیکا، واجد شاہ اور آفس سٹاف موجود،
پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔راجہ پرویز اشرف
پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور انداز میں کام کر رھی ہیں۔ راجہ پرویز اشرف
وویمن ونگ، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف، اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ راجہ پرویز اشرف
یکم جون کو اہل سیالکوٹ ہمارے سیاسی مخالفین کو سرپرائز دینگے۔ راجہ پرویز اشرف
یہ آفیشل بیان پارٹی سیکریٹریٹ سے جاری کیا گیا مجھے انتہائی دکھ ھوا کہ پنجاب سیکریٹریٹ میں صدر پیپلز پارٹی پنجاب تشریف لائے اور دو تین لوگوں سے ملاقات کی اور آفس سٹاف سے ملے کیا یہ دو تین لوگوں کے صدر ھیں یا آفس سٹاف کے لئے لاھور آئے ھیں پیپلز پارٹی پنجاب سیکریٹریٹ سنسان پڑا ھے راجہ پرویز اشرف صاحب کچھ سوچیں آپ سمبڑیال کا الیکشن جیتنے کی بات کرتے ھیں آپ کی زیر قیادت کوئی یونین کونسل جیتنی مشکل ھے آپ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائیں آپ صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ھیں عوامی رابطہ مہم شروع کریں عوام سے رابطے بحال کریں ھم۔جیالے جناب سے ملاقات چاھتے ھیں لیکن کیا آپ کے پاس وقت ھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کو جب سے لاھور میں جنرل الیکشن ھروایا گیا ھے لاھور کی تنظیم کا کمانڈر نہیں ھے کیا سیاست اس طرح سے ھوتی ھے کہ آپ کے انڈر لاھور کا صدر نہیں ھے آپ نے تنظیمی سٹرکچر کب بنانا ھے لاھور کا اگر آج یہ حال ھے تو اس کی زمہ داری کس پر ھے
محترم صدر پیپلز پارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف صاحب آپ سنٹرل پنجاب کے صدر ھیں پوٹھوار کے نہیں ھیں آپ سے رابطہ ناممکن ھے آپ کے ساتھ جو عملہ ھے وہ بھی فون اٹینڈ نہیں کرتا اور آپ سمبڑیال الیکشن جیتنے کی بات کرتے ھیں خدا کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سچ بتائیں
راجہ صاحب آپ کی قیادت میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کوئی الیکشن نہیں جیت سکی آپ کا پارٹی کارکنان سے رابطہ نہیں ھے مہربانی فرمائیں اور عوام سے رابطے بحال کریں اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو مہربانی فرمائیں اپنا استعفیٰ قیادت کو دیکر پیپلز پارٹی کو اگلے الیکشن کے لئے تیاری کرنے کا موقعہ دیں ھم بھی چاھتے ھیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی مضبوط ھو اور پنجاب کا وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ھو جو کہ آپ کے ھوتے ناممکن ھے تھوڑا نہیں پورا سوچیں اور بھٹو شھید کی پارٹی کا سوچیں
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

Every Thing is Good According to current scenario Until Chairman Bilawal Bhutto Zardari will not See the party matters