ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت، لاہور قلندرز کو چیمپیئن بننے پر مبارکباد

صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کو بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

Editor

3 ماہ قبل

Voting Line

لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی شاندار اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا چیمپیئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو صدر مملکت کی جانب سے انعامی چیک بھی دیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔

صدر مملکت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی کو بھی سراہا جنہوں نے فائنل میں سخت مقابلہ کیا اور شائقین کرکٹ کو ایک یادگار میچ دیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کو بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

تقریب کے دوران صدر مملکت نے ملک کے دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:
"آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔ پاک بحریہ کی مستعدی اور چوکنا پن نے بھارتی بحریہ کو کسی بھی جارحانہ اقدام سے روکے رکھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کامیاب دفاع کے باعث ہی آج ہم امن و امان میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں۔

صدر زرداری کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور کھلاڑیوں و شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry