شیخ مامون اسعد التمیمی کا پاکستان آمد، غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے"
شیخ مامون اسعد التمیمی کا پاکستان آمد، غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے"

صاحبزادہ الشیخ مامون اسعد التمیمی دس روزہ دورے پر آج بروز سوموار مورخہ 26 مئی کی رات جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے سابق امام الشیخ اسعد بیوض التمیمیؒ کے صاحبزادے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران شیخ مامون اسعد التمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر سمیت مرکزی قیادت اور مختلف عمائدین و علماء کرام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے پروگراموں میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس موقع پر جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر اور چئیرمین علامہ طارق محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین کا درد پوری امت اسلامیہ بالخصوص پاکستان کا درد ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پوری اسلامی دنیا یکجان ہو کر اہل فلسطین اور اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی خواہاں ہے۔
علامہ ہشام الہی ظہیر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اہل فلسطین کو مفت حج کروانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان خادم حرمین شریفین کے حالیہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
علامہ ہشام الہی ظہیر نے شہزادہ محمد بن سلمان کی امت مسلمہ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کو اہل فلسطین کے اتحاد کی روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اہل فلسطین کے درمیان توحید و سنت کی بنیاد پر قائم رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ اہل فلسطین کے لیے مفت حج کا اعلان ان کے باہمی اتحاد و اتفاق کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اتحاد امت کے لیے ہمیشہ عالمی رہنما کا کردار ادا کیا ہے۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہم خیال چاہئے کالم

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.