ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

" آنکھیں، چہرہ، ہاتھ " نذیر قیصر کا پہلا مجموعہء کلام

تحریر اویس اعظمی

Editor

3 ماہ قبل

Voting Line

" آنکھیں، چہرہ، ہاتھ " نذیر قیصر کا پہلا مجموعہء کلام ہے۔ جو 1968ء میں شائع ہوا۔اِس مجموعے کا انتخاب ناصر کاظمی کے ہاتھوں ہوا اور اسے ترتیب بھی انہوں نے دیا۔
نذیر قیصر اس وقت اپنا مجموعہ شائع کروانے کے حق میں نہیں تھے مگر ناصر کاظمی اور پبلشر کے بے حد اصرار پر آمادہ ہوئے۔نذیر قیصر نے کم و بیش دو سو غزلیں ناصر کاظمی کے حوالے کیں جن میں سے انہوں نے 72 غزلوں اور مخلتف اشعار کا انتخاب کیا۔انتخاب میں بہت سی غزلیں جو نذیر قیصر رکھنا چاہتے تھے چھپنے سے رہ گئیں اور کچھ غزلیں جو شائع نہیں کرنا چاہتے تھے وہ شائع ہو گئیں۔
اس شعری مجموعے نے اس وقت کے شعری اور ادبی ماحول کو بدل کر رکھ دیا اس میں ایک بجلی سی گرج چمک تھی اور سب حیران رہ گئے ۔
"آنکھیں، چہرہ، ہاتھ" پر بہت بڑے بڑے لوگوں نے مضمون لکھے جن میں فیض احمد فیض ، احمد ندیم قاسمی ،جیلانی کامران، ن۔م راشد، بانو قدسیہ،اشفاق احمد ،ناصر کاظمی،منیر نیازی ، قتیل شفائی،ظفر قبال،احمد مشتاق، حسن نثار، امریتا پریتم اور بہت سے سینر اور ہم عصر لوگ شامل ہیں یہ سارے مضامین ان کے ایک الگ کتاب "لیجنڈ" نذیر قیصر میں شامل ہیں۔
نذیر قیصر نے صرف اپنے جونیئرز کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ اپنے سینرز اور آنے والی نسلوں کو متاثر کیا ۔ آپ کو نذیر قیصر کے اثرات ناصر کاظمی، منیر نیازی،پروین شاکر ،ثروت ، ظفر اقبال،عباس تابش ، تہذیب حافی اور المختصر سبھی لوگوں کی شاعری پر ملیں گے، کسی نے لکھا تھا کہ کوئی نذیر قیصر کے اثرات سے بچ نہیں سکتا نذیر قیصر کا چراغ ہر جگہ روشن ہے ۔
پہلا حرف خدا کا ہے ۔دوسرا حرف ذات کی پرچھائیں کا۔ میری مبارک باد تیسرے حرف کو ہے یعنی نذیر قیصر کو۔ جس کی ذات کا چراغ ہر جگہ روشن ہے "
امریتا پریتم
نئی نسل کے تاثرات:
" نذیر قیصر نے تین نسلوں کی آبیاری کی ہے میں لاہور صرف داتا صاحب اور نذیر قیصر سے ملنے جاتا ہوں"
ثروت حسین
۔۔۔۔۔
"میں نے شاعری کرنا اور محبت کرنا نذیر قیصر سے سیکھا ہے آنکھیں،چہرہ، ہاتھ میرے سرہانے پڑی رہتی ہے میں ہر وقت اسے پڑھتی ہوں"
پروین شاکر
۔۔۔۔۔۔۔
"ہماری نسل نے نذیر قیصر کو پڑھ کر لکھنا سیکھا یے"
اکبر معصوم
۔۔۔۔۔۔
"ایک سچا اور بڑا شاعر ہونا کتنا مشکل ہےاور پھر کوئی ایسا شاعر ہو بھی جائے تو نذیر قیصر ہونا کسے نصیب ہوتا ہے؟"
سعود عثمانی
۔۔۔۔۔۔
نذیر قیصر کی شاعری میں کوئی ایسا جادو ہے کہ محسوس ہوتا ہے شعر پڑھنے سے پہلے میں جہاں تھا اب وہاں نہیں ہوں پورا ماحول بدلا بدلا سا لگتا ہے ۔
میں ایک عالمِ حیرت میں گُم ہو جاتا ہوں، لگتا ہے کوئی نیا کشف ہونے والا ہے ۔
جمیل یوسف
۔۔۔۔۔۔
"نذیر قیصر کی شاعری کی وضاحتیں نہیں کی جا سکتیں اسے پڑھ کر محسوس کیا جا سکتا "
جمال احسانی
۔۔۔۔۔۔۔
(ثروت حسین، پروین شاکر، جمال احسانی کراچی سے لاہور پہنچے اور محمد خالد کو لے کر جلتی تپتی دوپہر میں نذیر قیصر کے گھر پہنچے اور ضد کی کہ ہمارے ساتھ سٹوڈیو چک کر تصویر بنوائیں )

اب اس کتاب کا نہم اڈیشن جولائی 2025 میں شائع ہو رہا ہے ۔
مصورِ مشرق عبد الرحمن چغتائی کا شہکار سرِ ورق
280 صفحات خوب صورت آفنٹ چھپائی
قیمت: 1500
اس نایاب کتاب کے لئے آج ہی آرڈر کیجیے ۔
شہرِ ادب،ہاؤس نمبر 239 ،سی بلاک OPF خیابانِ جناح روڈ، لاہور
ڈاک خرچ:صفر
رابطہ نمبر :
03104688568 

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry