تجارتی روابط اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ کمیونیکیشن سروس انٹرنیشنل، برطانیہ اور ٹی ڈیپ کے سات رکنی وفد کا دورہ لاہور چیمبر
تجارتی روابط اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ کمیونیکیشن سروس انٹرنیشنل، برطانیہ اور ٹی ڈیپ کے سات رکنی وفد کا دورہ لاہور چیمبر

لاہور، 19 مئی ، برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونیکیشن سروس انٹرنیشنل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سات رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جس کا مقصد باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال اور حکومتی سطح پر مو ¿ثر کمیونیکیشن کے ذریعے تجارت اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملیوں پر غور کرنا تھا۔ وفد کی قیادت ہیڈ آف کمیونیکیشن جیسی بیہم کررہی تھیں جبکہ کمیونیکیشن مینیجر بینجمن ڈرسٹن ،ڈی جی ٹی ڈیپ رافعہ سید ،صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد اور سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے اس موقع پر خطاب کیا۔ تقریب میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران جن میں خرم لودھی، احسن شاہد، سید سلمان علی، فردوس نثار، عرفان احمد قریشی، وقاص اسلم، آمنہ رندھاوا، عامر علی، محمد منیب منوں اور ملک آصف بھی شریک تھے۔ ٹی ڈیپ کی جانب سے پاکستان ٹریڈ پورٹل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں مو ¿ثر کمیونیکیشن کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور بروقت کمیونیکیشن ہی اعتماد کی بنیاد ہے اور یہی اعتماد معیشت کو مستحکم کرتا ہے، سرمایہ کاری کو راغب کرتا ہے، پالیسی کو مو ¿ثر بناتا ہے اور جامع ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے کاروباری طبقے اور عوامی اداروں کے درمیان مو ¿ثر رابطے کے لیے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔میاں ابوزر شاد نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون سے ان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔سینئر نائب صدر لاہور چیمبر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں جدید، ڈیٹا پر مبنی ابلاغی نظام کو فروغ دے کر تجارتی حجم بڑھانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنی تمام تر توانائیاں برآمدی صلاحیت کو بڑھانے، کاروباری آسانیوں کو فروغ دینے اور دنیا میں پاکستان کے تجارتی نظام پر اعتماد بحال کرنے کے لیے بروئے کار لائے گا۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.