ہفتہ ،13 ستمبر 2025 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سید اقبال شاہ: جدوجہد، وفاداری اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

تحریر صبیحہ محمدحسنی

Editor

3 ماہ قبل

Voting Line

جب تاریخ آمریت کے سیاہ باب لکھتی ہے، تو ان میں کچھ روشن نام ہمیشہ امر ہو جاتے ہیں۔ سید اقبال شاہ ایسا ہی ایک نام ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے ان مخلص، جری اور باوفا سپاہیوں میں شامل ہے جنہوں نے آمریت کے ایوانوں کو للکارا، جمہوریت کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور نظریاتی سیاست کو ہمیشہ سر بلند رکھا۔

آج بھی وہ اسی جذبے، اسی ولولے اور اسی عزم کے ساتھ پارٹی اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ بحیثیت فوکل پرسن وزیراعلیٰ بلوچستان، سید اقبال شاہ پارٹی کارکنوں اور عوام کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں۔ ان کی دن رات کی جدوجہد، ورکروں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے، اور زمینی سطح پر عملی اقدامات اُن کی بے لوث قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے نہ صرف ڈویژن اور اضلاع میں فنڈز کی شفاف فراہمی کو یقینی بنایا، بلکہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں تک رمضان پیکجز کی بروقت تقسیم کر کے عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ہر فورم پر وہ پارٹی کارکنوں کی آواز، اور عوام کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔

سید اقبال شاہ اس وقت بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک انقلابی ستون بن چکے ہیں، جن کی قیادت میں نہ صرف پارٹی مستحکم ہو رہی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔ وہ نظریہ بھٹو کا عملی مظہر، وفاداری کی پہچان، اور ہر آزمائش میں سینہ تان کر کھڑے رہنے والی قیادت کی روشن علامت ہیں۔

آج کا کارکن جانتا ہے کہ اگر کوئی اس کی بات سنے گا، اس کے مسائل کو حل کرے گا، اور پارٹی کا علم بلند رکھے گا، تو وہ صرف سید اقبال شاہ ہی ہے۔

Comments

No comments yet.

Effy Jewelry