لاہور سیمنٹ سیکٹر کو متاثر کرنے والے ایس آر اوز فورا واپس لیے جائیں: صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا وزیراعظم کے نام خط میں مطالبہ
لاہور سیمنٹ سیکٹر کو متاثر کرنے والے ایس آر اوز فورا واپس لیے جائیں: صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا وزیراعظم کے نام خط میں مطالبہ

لاہور،:۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے حالیہ جاری کردہ ایس آر اوز 578(I)/2025 اور 709(I)/2025 فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے سیمنٹ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے نام خط میںصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ایس آر او 578 بینک کے ذریعے ادائیگی اور خریدار کی مکمل تفصیل کو لازمی قرار دیتا ہے جو زمینی حقائق کے برعکس ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں نقد لین دین عام ہے اور چیک باو ¿نس ہونے پر کوئی مو ¿ثر قانونی چارہ جوئی موجود نہیں۔ اسی طرح ایس آر او 709 میں سسٹم انٹیگریشن کا تقاضا سیمنٹ جیسی پراڈکٹ کے لیے بلا جواز ہے جو پہلے ہی مینوفیکچرنگ سطح پر مکمل طور پر ٹیکس شدہ ہے۔اس موقع پر ایل سی سی آئی کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، سابق صدر محمد علی میاں، ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالمجید، چوہدری محمد منیر، چوہدری ساجس، عارف خان، نعمان احمد اور دیگر شریک تھے۔میاں ابوذر شاد نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم ان ایس آر اوز کو فی الفور معطل کرنے کے لیے احکامات جاری کریں اور ایف بی آر کو ہدایت دیں کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے قابل عمل حل نکالے تاکہ سیمنٹ کی ترسیل سے وابستہ دستاویزی کاروبار متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری شعبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرور ت ہے لہذا وزیراعظم صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ایف بی آر کو ایس آر واپس لینے کی ہدایت جاری کریں۔
Comments
سب سے زیادہ پڑھا
تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم خیال چاہئے کالم

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

ممتاز شاعرہ رخشندہ نوید کی شعری کلیات "دیپک" کی یادگار تقریب ِ پزیرائی

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بابائے سوشلزم شیخ رشید کی 23ویں برسی پر اہم سیمنار

No comments yet.